رشمیکا مندانا کی اپنی اسسٹنٹ کی شادی میں شرکت، تصاویر وائرل

رشمیکا مندانا کی اپنی اسسٹنٹ کی شادی میں شرکت، تصاویر وائرل


بھارت کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی اسسٹنٹ کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

اتوار کو حیدرآباد میں منعقدہ اس تقریب میں رشمیکا نے زرد رنگ کی سادہ سی کاٹن کی ساڑھی پہنی۔

رشمیکا کی اسسٹنٹ کا نام ‘سائی’ ہے، اداکارہ نے نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔

جیسے ہی رشمیکا مندانا تقریب میں پہنچیں تو شرکا ان کی صرف ایک جھلک دیکھنے کیلئے بےتاب ہوگئے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سائی اور ان کے خاوند نے رشمیکا کے پاؤں چھونے کی کوشش کی، اداکارہ اس موقع پر خاصی جھینپ سی گئیں کیونکہ عموماً بزرگوں کے پاؤں چھونے کا چلن ہے۔

لیکن رشمیکا نے جوڑے کو شادی کی مبارک باد دی اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں