سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ‘جیلر’ کی ریلیز میں تقریباً ایک مہینہ رہ گیا ہے، فلم کی ریلیز سے قبل 28 جولائی کو آڈیو لانچ کا ایونٹ ہوگا۔
پروڈکشن ہاؤس نے پرستاروں کیلئے ایک ہزار مفت پاسز کا اعلان کیا تھا، صرف 15 سیکنڈ میں تمام کے تمام پاسز بُک ہوگئے۔
آڈیو لانچ کی تقریب چنئی کے نہرو اندور اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔
آج آڈیو لانچ ایونٹ کے مفت پاسز کی آن لائن بکنگ ہونا تھی، پروڈکشن ہاؤس نے بتایا کہ صرف 15 سیکنڈ میں تمام کے تمام ایک ہزار مفت پاسز بک ہوگئے۔
فلم کے ڈائریکٹر نیلسن دلیپ کمار ہیں، ‘جیلر’ 10 اگست کو ریلیز ہوگی۔
‘جیلر’ میں رجنی کانت کے علاوہ جیکی شروف، رمیا کرشنن، تمنا بھاٹیہ اور ونایاکن شامل ہیں۔