رجنی کانت کی فلم نے ریلیز کیساتھ ہی امریکا میں ریکارڈ بنادیا

رجنی کانت کی فلم نے ریلیز کیساتھ ہی امریکا میں ریکارڈ بنادیا


بالی ووڈ سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ریلیز کیساتھ ہی امریکا میں ریکارڈ بنا دیا۔

دو روز قبل اداکار رجنی کانت کی فلم جیلر ریلیز کی گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

امریکا میں فلم جیلر ابتدائی دو دنوں میں 20 لاکھ ڈالرز کی کمائی کرچکی، اس نے پہلے ہی دن 9 لاکھ 20 ہزار ڈالر سمیٹے۔

رجنی کانت کی فلم جیلر کمل ہاسن کی فلم وکرم کو آئندہ چند روز میں ہی پیچھے چھوڑ دے گی جس نے امریکا میں 28 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔

دنیا بھر میں جیلر نے پہلے دن کی ریلیز پر ہی 70 کروڑ کی کمائی کی۔ جبکہ یہ فلم پہلے ہی دن امریکا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی۔

فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس کے 6 لاکھ 64 ہزار ڈالر کے ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے۔

بھارت میں فلم کے 8 کروڑ کے مجموعی ٹکٹس ریلیز سے قبل ہی فروخت ہوچکے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں