بھارت کی مشہور اداکار جوڑی رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ جینیلیا دیش مکھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ ہیں۔
ویڈیو میں اداکار رتیش دیش اپنی بیوی سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے مجھ میں ایسا کیا دیکھا کہ شادی کیلئے ہاں کر دی؟
اس سوال کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ آپ کو بالکونی سے ایک بار کپڑے اور برتن دھوتے دیکھا تھا۔
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ کہ لو ایٹ فرسٹ واش۔
ویڈیو کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔