بالی ووڈ اداکارہراکل پریت سنگھ نے اپنے قریبی دوست جیکی بھگنانی سے شادی کی خبروں پر اٹھنے والی افواہوں کو مسترد کر دیا۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ اور ان کے بوائے فرینڈ جیکی بھگنانی ایک ساتھ ممبئی میں دیوالی کی پارٹی میں دیکھے گئے جہاں فوٹوگرافرز کی جانب سے ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ سب کو پتا چل گیا ہے۔
اداکارہ راکل پریت نے جواب میں کہا کہ کیا؟ سب بکواس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے اداکارہ راکل پریت سنگھ اور ان کے بوائے فرینڈ جیکی بھگنانی سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔