رانی مکھرجی کی بیٹی ان کی فلمیں کیوں نہیں دیکھتیں؟

رانی مکھرجی کی بیٹی ان کی فلمیں کیوں نہیں دیکھتیں؟


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ میری بیٹی ادیرا میری فلمیں نہیں دیکھتیں۔

رانی مکھرجی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میری بیٹی ادیرا نے فلم’مسز چترجی ورسز ناروے‘ کا ٹریلر دیکھا تو وہ رونے لگ گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ ابھی اسے فلمیں دکھانا قبل از وقت ہوگا کیونکہ وہ بہت چھوٹی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دراصل وہ ابھی اس فرق کو سمجھنے کے قابل نہیں ہوئی کہ میں اس کی ماں ہونے ساتھ ساتھ ایک اداکارہ بھی ہوں، اس لیے جب وہ مجھے اسکرین پر روتے ہوئے دیکھتی ہے تو اسے لگتا ہے کہ میں کسی تکلیف میں ہوں تو وہ بھی رونے لگتی ہے۔

رانی مکھرجی نے کہا کہ اگلے 3 سے 4 سالوں میں شاید وہ یہ سب کچھ سمجھنے لگے تو پھر وہ میری فلمیں دیکھ سکے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں