راحت فتح علی خان کیساتھ ہمارا بہت خاص رشتہ ہے: بھارتی موسیقار سلیم مرچنٹ

راحت فتح علی خان کیساتھ ہمارا بہت خاص رشتہ ہے: بھارتی موسیقار سلیم مرچنٹ


بھارتی موسیقار سلیم مرچنٹ نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

سلیم مرچنٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان کے ہمراہ لی گئی اپنی کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’راحت فتح علی خان کے ساتھ ہمارا بہت خاص رشتہ ہے‘۔

بھارتی موسیقار نے لکھا کہ’میں اورے پیا، سائیاں، دل لگی، مجھ کو تیری ضرورت، پدھارو مولا، آفرین کی ریکارڈنگ سے لے کر چند مرتبہ ایک ساتھ پرفارم کرنے تک راحت فتح علی خان کو قریب سے جاننے کا موقع ملنے پر میں بےحد خوش ہوں‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں