راجویر دیول اور پلوما دھلون فلم ‘دونوں’ سے ڈیبیو کریں گے

راجویر دیول اور پلوما دھلون فلم ‘دونوں’ سے ڈیبیو کریں گے


سنی دیول کے بیٹے راجویر دیول اور پونم ڈھلون کی بیٹی پلوما ڈھلون بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز ‘دونوں’ نامی فلم سے کریں گے۔

اسی فلم کے ذریعے سورج برجاتیا کے بیٹے اونیش برجاتیا ڈائریکشن میں اپنا کیریئر شروع کر رہے ہیں۔

آج سنی دیول نے فلم کا پوسٹر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا جس میں راجویر اور پلوما غروبِ آفتاب کے وقت ساحل سمندر پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

سنی نے کیپشن میں لکھا کہ یہ نئی شروعات کا آغاز ہے، ٹیزر کل ریلیز ہوگا۔

خیال رہے کہ 2020 میں دھرمیندر نے اپنے پوتے راجویر کے بالی ووڈ ڈیبیو کا اعلان کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں