رابی پیرزادہ کی خطرناک جانوروں کے ساتھ دل دہلا دینے والی تصویر وائرل

رابی پیرزادہ کی خطرناک جانوروں کے ساتھ دل دہلا دینے والی تصویر وائرل


سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی خطرناک جانوروں کے ساتھ دل دہلا دینے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ نے اژدھے کو اُٹھایا ہوا ہے۔

اس سے قبل سابقہ گلوکارہ نے شیئر کے ہمراہ اپنی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شیر بپھرا ہوا تھا اور وہ انکو سہلا رہی تھیں۔

   ویڈیو کے کیپشن میں گلوکارہ نے لکھا تھا کہ یہ لوگ شیر کو میرے پاس اس لیے لے کر آئے تھے کہ یہ بہت ہائپر (بپھرا ہوا) تھا، شیر کو گھر میں رکھنا بالکل بھی درست نہیں ہے، یہ جنگلی جانور ہے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں