لاہور: رائیونڈ بائی پاس کے قریب مسجد میں گیس لیکیج کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے 9 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق رائیونڈ کے قریب مسجد کے حجرے میں گیس کے اخراج سے دھماکا ہوا جس کے باعث 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسجد کے حجرے میں ہونے والا دھماکا اتنا خوفناک تھا کہ عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے۔