رئیل می کے 2 نئے اسمارٹ فونز 9 پرو اور 9 پرو پلس متعارف

رئیل می کے 2 نئے اسمارٹ فونز 9 پرو اور 9 پرو پلس متعارف


رئیل می نے 9 سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

رئیل می 9 پرو اور 9 پرو پلس نامی دونوں فونز بڑی بیٹریوں، فاسٹ چارجنگ اور بہتر کیمرا سیٹ اپ سے لیس ہیں۔

دونوں میں 5 جی سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

رئیل می 9 پرو پلس

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می 9 پرو پلس میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور فل ایچ ڈی ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فنگرپرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر ہی نصب ہے جو دل کی دھڑکن کو بھی ڈیٹکٹ کرتا ہے جبکہ 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسیٹی 920 پراسیسر موجود ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 60 واٹ سپر ڈارٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے اور فون صفر سے 100 فیصد 45 منٹ میں چارج ہوسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے رئیل می یو آئی 3.0 سے کیا ہے اور یہ 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

جن میں سب سے نمایاں سن رائز بلیو ہے جس پر فوٹو کرومیم لیئر موجود ہے جو سورج کی روشنی یا الٹرا وائلٹ لائٹ میں نیلے سے پنکش۔ریڈ میں بدل جاتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 766 سنسر سے لیس ہے۔

یہی سنسر کچھ فلیگ شپ فونز جیسے اوپو کے فائنڈ ایکس 3 پرو اور رئیل می جی ٹی 2 پرو میں بھی دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں 21 فروری سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا 335 ڈالرز (59 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 360 ڈالرز (63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 385 ڈالرز (67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

رئیل می 9 پرو

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

یہ قیمت میں تو سستا ہے مگر کچھ پہلوؤں سے پریمیم ماڈل سے بہتر ہے۔

اس میں زیادہ بڑی 6.6 انچ کی اسکرین 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دی گئی ہے مگر یہ امولیڈ کی بجائے ایل سی ڈی ڈسپلے ہے تو فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ میں پاور بٹن کے اندر نصب ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 695 پراسیسر موجود ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

اس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 3.0 سے کیا گیا ہے۔

اس کا 6 جی بی ریم والا ماڈل 240 ڈالرز (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم والا فون 280 ڈالرز (49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں 23 فروری سے دستیاب ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں