ذخیرہ اندوزی کا توڑ: ایک سینیٹائزر کی قیمت 5 اور دو کی 150 ڈالر مقرر


چین سے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے خطرناک کورونا وائرس نے ہزاروں انسانوں کی جان لے لی ہے جب کہ اس وائرس سے بچنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سماجی دوری اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وائرس کے پھیلتے ہی سب پہلے میڈیکل اسٹورز میں ماسک کی قلت ہوئی بعد ازاں دنیا بھر میں سپر مارکیٹوں میں ٹوئلٹ پیپرز اور سینیٹائزرز کی قلت ہوگئی ہے۔

جہاں لوگوں نے وائرس کے خوف کی وجہ سے راشن اور سینیٹائزرز ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے وہیں متعدد منافع خور سینیٹائزرز ذخیرہ کر کے اسے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔

 ️ @_schuermann

A supermarket in Denmark got tired of people hoarding hand sanitizer, so came up with their own way of stopping it.

1 bottle kr40 (€5.50)
2 bottles kr1000 (€134.00) each bottle.

Hoarding stopped!

View image on Twitter
6,559 people are talking about this

اس تمام تر صورتحال کے پیشِ نظر ڈین مارک کی سپر مارکیٹ کی جانب سے ایک چالاک حربہ استعمال کیا گیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہا ہے۔

سپرمارکیٹ نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سینیٹائزر ‘5 ڈالر’ جب کہ اگر کوئی دو سینیٹائزر خریدنا چاہتا ہے تو اس کی قیمت ‘150 ڈالرز’ رکھی ہے۔

اس طرح کرنے سے اب صارفین خود ایک ہی سینیٹائزر خریدیں گے کیونکہ 2 سینیٹائزرز خریدنے کے لیے انہیں 150 ڈالرز کی رقم ادا کرنی پڑے گی جو کہ بہت زیادہ ہے

دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 113 ہوگئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں