ذاتی مفاد میں اندھی اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے: شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مفاد میں اندھی اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے۔

اپنے ایک بیان میں شبلی فراز کاکہنا تھا کہ اپوزیشن کے جلسوں کو عوام مسترد کر رہے ہیں، ان کی منزل ایک ہے نہ سوچ یکساں،  متضاد سمتوں کے مسافر منزل پر نہیں پہنچتے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے باوجود اپوزیشن غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈیم ایم) کا اگلا جلسہ 30 نومبر کو ملتان میں ہونا ہے اور حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ڈی ایم نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں