دیپیکا پڈوکون کے پاس کتنی دولت ہے؟

دیپیکا پڈوکون کے پاس کتنی دولت ہے؟


دیپیکا پڈوکون بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جس کی کل مالیت اتنی ہی ہے جس کا بہت سے لوگ صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں اور ہریتک روشن کے ساتھ ان کی آنے والی فلم، فائٹر، ان کے کیریئر کی ایک اور کامیابی ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے کم عمری میں ہی ماڈلنگ سے آغاز کیا اور شاہ رخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر اوم شانتی اوم میں شانتی پریا کے طور پر ڈیبیو کرنے سے پہلے انہوں نے میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا ہے۔

اداکارہ ملک کی سب سے زیادہ مطلوب اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور اس وقت وہ 500 کروڑ روپے کی مالکن ہیں۔

منی کنٹرول کے مطابق، دیپیکا پڈوکون کی مجموعی مالیت 500 کروڑ روپے ہے اور مالی سال 2016-2017 میں انہوں نے ٹیکس کی مد میں 10 کروڑ روپے دیئے تھے۔

اس کے علاوہ سال 2023 میں اداکارہ بھارت کی سب سے زیادہ انفرادی ٹیکس ادا کرنے والوں کی فہرست میں واحد خاتون اداکار کے طور پر سامنے آئیں تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں