دیپیکا پڈوکون کے حمل سے متعلق بھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ

دیپیکا پڈوکون کے حمل سے متعلق بھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ


بالی ووڈ کی ڈریم گرل، دیپیکا پڈوکون سے متعلق بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ حمل سے نہیں ہیں بلکہ وہ سروگیسی کے ذریعے ماں بننے جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا ویب سائٹ ’اِٹ‘ اور ’آن منوراما‘ کی جانب سے رپورٹس شائع کی گئی ہیں جن میں اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ظاہر کیے گئے خدشات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا پر وائرل ان رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جنہوں نے آئندہ ستمبر میں اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق اعلان کر رکھا ہے، خود حاملہ نہیں ہیں بلکہ معروف بالی اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طرح سروگیسی کے ذریعے ماں بننے جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا پر یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ اپنے سوشل میڈیا پر جو تازہ تصاویر شیئر کر رہی ہیں اُن میں سے ایک میں بھی وہ حاملہ معلوم نہیں ہوتیں۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اداکارہ اپنی فلموں کے شوٹنگ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ خود حمل سے نہیں بلکہ سروگیسی کے ذریعے بچے کو اپنے ہاں خوش آمدید کہنے والی ہیں۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون کے حمل سے نہ ہونے سے متعلق افواہوں نے اس وقت جنم لیا تھا کہ جب اداکارہ اور اُن کے شوہر اداکار رنویر سنگھ ٹرپ سے بھارت واپس پہنچے تھے۔

اس دوران اداکارہ نے اپنی جانب بڑھنے والے کیمروں کو ہاتھ سے پیچھے ہٹا دیا تھا اور جَلدی سے منظر سے غائب ہو گئی تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں