پاکستانی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا بجلی کا بل مناسب آیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹیکس کی بھرمار اور بجلی کے آئے دن بڑھتے نرخوں کی وجہ سے آج کل ہر عام و خاص فرد پریشان نظر آ رہا ہے۔
بجلی کے ہوشربا بلوں پر ناصرف عام عوام بلکہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی سراپا احتجاج نظر آرہی ہیں۔
شازیہ منظور کی سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ بجلی کے بل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دے رہی ہیں۔
گلوکارہ کا کہنا ہے کہ یہ سوال بہت مشکل ہے، میرا اتنا زیادہ بل نہیں آیا۔
شازیہ منظور نے اپنا مشہور گانا ’بتیاں بجھائی رکھ دی، دیوا بلے ساری رات میرے ہانیا‘ گاتے ہوئے کہا کہ مجھے اس لیے زیادہ بل نہیں آیا ہے۔
انہوں نے انٹرنیٹ صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا بجلی کا بل بھی کم آئے تو میرا یہ گانا لگائیں، اس سے کچھ سیکھیں، دیوا جلائیں اور بتیاں بجھا دیں۔
شازیہ منظور نے کہا کہ اسی طرح بجلی کا بل کم آ سکتا ہے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔