بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر فلم ’جوان‘ کیلئے معروف اداکار دھرمیندر نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جس پر کنگ خان خوش ہوگئے۔
بھارتی فلموں کے معروف اداکار دھرمیندر نے شاہ رخ خان کو اپنے پیغام میں بیٹا کہہ کر پکارا، جس پر کنگ خان ان کے دیوانے ہوگئے۔
شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کل سنیما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے، فلم کی ہدایتکاری معروف ہدایتکار ایٹلی نے دی ہے۔
فلم جوان کے ریلیز ہونے سے قبل ہی بالی ووڈ میں اس کے چرچے ہونے لگے ہیں، مختلف اداکاروں کی جانب سے اس حوالے سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایسے میں بھارتی فلموں کے معروف ادکار دھرمیندر نے بھی شاہ رخ خان کی فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں دھرمیندر نے کہا کہ ’شاہ رخ بیٹے، فلم ’جوان‘ کیلئے میری نیک تمنائیں۔
جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے دھرمیندر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ شکریہ سر ۔ لو یو سر، آپ کے پاس آؤں گا اور گرمجوشی سے جھپی ڈالوں گا۔
شاہ رخ خان اور دھرمیندر کے پیغامات کو مداح خوب پسند کررہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔