دوسری شادی کرنیوالے مردوں کا پہلے سے ہی افیئر چل رہا ہوتا ہے: حبا علی خان

دوسری شادی کرنیوالے مردوں کا پہلے سے ہی افیئر چل رہا ہوتا ہے: حبا علی خان


ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ جو مرد دوسری شادی کرتے ہیں اِن کا پہلے سے ہی کہیں اور افیئر چل رہا ہوتا ہے اور اسی لیے وہ پہلی شادی کے خاتمے کے لیے بہانے بناتے اور بعد ازاں  دوسری شادی کر لیتے ہیں۔

اداکارہ حبا علی نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیا ہے۔

اداکارہ کا شو کے دوران بتانا تھا کہ اُن کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے کیوں کہ وہ ایک شریف لڑکی ہیں۔

حبا علی نے کہا کہ اُنہوں نے ایک فلم بھی کر رکھی ہے مگر وہ اُس پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔

اداکارہ نے مستقبل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کاروبار کرنا چاہتی ہیں، اُن کا ارادہ ہے کہ وہ آن لائن کوئی نہ کوئی کاروبار کریں۔

ایک سوال کے جواب میں حبا علی خان نے شادیوں اور افیئرز پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ دوسری شادی کرنے والے مرد پہلے سے ہی کسی دوسری جگہ تعلقات میں ملوث ہوتے ہیں، اسی لیے ایسے مرد دوسری شادی کرنے کے لیے پہلی بیوی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے بہانے بناتے ہیں  اور بعد میں دوسری شادی کرتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب مرد کا کہیں اور افیئر چل رہا ہوتا ہے تو وہ پہلی بیوی کی ایک بات بھی برداشت نہیں کرتا، اگر پہلی بیوی چائے کا کپ بھی زور سے ٹیبل پر رکھ دے تو طلاق کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں کیوں کہ مرد کو دوسری والی خاتون کی جانب سے بلاوا آ رہا ہوتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں