دوسرا ون ڈے؛ پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ


لارڈز: 

بارش کی وجہ سے لارڈز میں پاک انگلینڈ دوسرا ون ڈے تاخیر سے شروع ہوا ہے اور پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاک انگلینڈ دوسرا ون ڈے میچ ساڑھے تین بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا اور سوا 4 بجے ٹاس ہوا۔ پاکستانی ٹیم اور انگلش ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ بارش کے باعث میچ 47 اوورز کا کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس آج اپنا 100 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان ٹیم کی بیٹنگ اور بالنگ دونوں ناکام ہوگئی تھیں اور میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔ انگلینڈ سے بدترین شکست سے دل شکستہ پلیئرز لارڈز کے فیورٹ میدان پربحالی اعتمادکاخواب لیے آج دوسرے ون ڈے میں حصہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں