دورۂ پاکستان، نیوزی لینڈ ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں سے محروم ہوگی

دورۂ پاکستان، نیوزی لینڈ ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں سے محروم ہوگی


دورۂ پاکستان میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی دورۂ پاکستان کے دوران آئی پی ایل کھیل رہے ہوں گے، کین ولیمسن، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، راچن رویندرا اور مچل سینٹنر آئی پی ایل فرنچائزز کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس بھی بھارتی لیگ کا حصہ ہیں۔

بھارتی بورڈ نے 22 مارچ سے 7 اپریل تک آئی پی ایل کے ابتدائی 21 میچز کا شیڈول جاری کر رکھا ہے جبکہ  لیگ کے دوسرے مرحلے کا شیڈول بھارتی الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد کیا جائے گا۔

بھارتی الیکشن اپریل اور مئی میں ہونے کی توقع ہے جبکہ آئی پی ایل کا فائنل 26 مئی کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورۂ پاکستان اور بھارتی لیگ کی تاریخیں متصادم ہیں، نیوزی لینڈ نے اپریل کے وسط میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، دورے کی مجوزہ تاریخ 14 سے 28 اپریل ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو تجویز کیا گیا ہے، سیریز راولپنڈی اور لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں