دورہ پاکستان؛ بھارتی اسپن بولنگ کوچ آسٹریلوی ٹیم کے ہمراہ نہیں ہونگے

دورہ پاکستان؛ بھارتی اسپن بولنگ کوچ آسٹریلوی ٹیم کے ہمراہ نہیں ہونگے


لاہور: 

دورہ پاکستان میں بھارتی اسپن بولنگ کوچ آسٹریلوی ٹیم کے ہمراہ نہیں ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینگروز کو اس تاریخی ٹور میں اسپیشلسٹ کوچ سری دھرن سری رام کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری سے بات جیت جاری ہے تاہم وقت کی کمی کی وجہ سے معاملات طے پانا ممکن نہیں لگ رہا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے اسپن بولنگ کوچ کی خاص اہمیت ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں