دورہ پاکستان، ٹریوس ہیڈ کا ’سیکنڈ ہینڈ‘ معلومات پر انحصار

دورہ پاکستان، ٹریوس ہیڈ کا ’سیکنڈ ہینڈ‘ معلومات پر انحصار


برسبین: 

آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کا انحصار پاکستان میں کھیل چکنے والے کھلاڑیوں سے دستیاب ’سیکنڈ ہینڈ‘ معلومات پر ہے۔آسٹریلوی ٹیم کے ایشز ہیرو اب پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، کینگروز اسکواڈ کے بیشتر پلیئرز پہلی بار پاکستان کا سفر کریں گے، اس لیے یہاں کی کنڈیشنز کا کچھ خاص انداز نہیں ہے ان کا انحصار پاکستان میں کھیل چکنے والے کھلاڑیوں سے دستیاب ’سیکنڈ ہینڈ‘ معلومات پر ہے، جسٹن لینگر بھی اس اہم دورے سے قبل ان سے الگ ہوچکے۔

ٹریوس ہیڈ نے لینگر سے اپنے تعلقات سے متعلق کہا کہ اس میں نشیب و فراز آتے رہے، تاہم ہمیں دورہ پاکستان میں ان کی کمی محسوس ہوگی، میرا ان کے ساتھ رابطہ بہتر رہا، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کچھ وقت چیلنجنگ بھی رہا لیکن ہم نے اچھا وقت گزارا، انھوں نے اعلی معیار طے کررکھے تھے، ان کی پلیئرز سے توقعات بہت بلند تھیں۔

دورہ پاکستان کے لیے ٹریوس ہیڈ گزشتہ برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل رہنے والے ہموطن جیک ویدرلیڈ سے معلومات حاصل کررہے ہیں، دورہ پاکستان سے متعلق انھوں نے ملی جلی چیزیں سن رکھی ہیں، ان کے پاس اچھے فاسٹ بولرز ہیں، اسی طرح کچھ اچھے اسپنرز بھی ہمارے منتظر ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں