دورہ انگلینڈ کے لیے کرکٹرز کی1 ہفتے ٹریننگ بھی کافی ہے، ثقلین


 لاہور: 

 ثقلین مشتاق نے دورئہ انگلینڈکیلیے کرکٹرز کی ایک ہفتے ٹریننگ کو بھی کافی قرار دیدیا۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے طویل وقفے کے بعد بائیوسیکیور ماحول میں کھلاڑیوں کو سرگرمیاں کی طرف لانا آسان کام نہیں ہے، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور ان کے ساتھیوں نے ضرور ایسا پروگرام ترتیب دیا ہو گا جس سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پرسابق کھلاڑی کی حیثیت سے سمجھتا ہوں کہ قومی کرکٹرز کو ایک ساتھ ایک ہفتہ بھی مل جائے تو یہ اچھا رہتا ہے، جب آپ کو باہمی سیریز کھیلنا ہو تو باقاعدہ میچز سے پہلے سائیڈ میچز کھیل کر بھی ردھم میں آیا جا سکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں