لندن:
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ ملک کے لیے کھیلنا اعزاز ہے، کرکٹ کے میدان میں واپسی ہمیشہ ہی ایک خوشگوار تجربہ ہوتی ہے، ملک کی نمائندگی کے لیے ہی کھلاڑی کلب اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتا ہے۔
مڈل آرڈر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ جن لیجنڈز کو کھیلتے دیکھ کر کرکٹر بننے کا شوق پیدا ہوا، ان کی کوچنگ میسر آرہی ہے، مصباح الحق اور یونس خان کے تو ساتھ بھی کھیل چکا ہوں۔
فواد عالم کا کہنا تھا کہ شائقین کی گراؤنڈ میں کمی محسوس ہوگی، کیونکہ شائقین کرکٹ نے ہمیشہ ہماری ٹیم کو سپورٹ کیا ، کھلاڑیوں کو اگلے دو ماہ تک ایک ساتھ ہی رہنا ہے، خود کو ایک فیملی سمجھ رہے ہیں، ٹیم میں سب ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں، ٹریننگ اور قیام کے دوران ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں گے،امید ہے کہ ٹور خوشگوار انداز میں ختم ہوگا، فیملی کی یاد تو آئے گی لیکن کیلئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔