دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 50 دن بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شام عدالت سے ضمانت پر رہا کرنے کے حکم کے بعد عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کو دلی کی تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا۔
جیل سے رہائی کے بعد اروند کیجریوال کی اہلیہ اور پارٹی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور نعرے لگائے۔
جیل سے نکل کر اپنے پہلے بیان میں انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ کے ججز کا شکریہ ادا کیا اور 25 مئی کو دلی میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ہمیں ملک کو آمریت سے بچانا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو انتخابی مہم کیلئے یکم جون تک ضمانت دی گئی ہے۔
مالیاتی جرائم کی ایجنسی نے دلی کے وزیراعلیٰ کو21 مارچ کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔