دبئی میں زچگی کے دوران ماں اور بچے کو معجزانہ طور پر بچالیا گیا

دبئی میں زچگی کے دوران ماں اور بچے کو معجزانہ طور پر بچالیا گیا


دبئی میں زچگی کے دوران ماں اور بچے کو معجزانہ طور پر بچالیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دبئی کے ایک اسپتال میں 31 سالہ ماں اور اس کے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے کو ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے معجزانہ طور پر بچایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون مریم محمد کلیم صدیقی کو ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے اتوار (26 مئی) کو اسپتال لایا گیا تھا اور وہ 27 ہفتوں کی حاملہ تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپتال پہنچنے کے بعد خاتون کو دل کا دورہ پڑا تھا، مریم کی بڑی بہن سعدیہ کے مطابق بہن کو دل کا دورہ پڑا اور اس کا دل 30 منٹ سے زیادہ کے لیے رُک گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کی حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے فوری طور پر اس کا علاج شروع کیا اور آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کی یہ دوسری ڈلیوری تھی، پانچ سال قبل پہلی مرتبہ اس کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں