عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے دبئی کنسرٹ میں لیجنڈری بھارتی اداکارہ سری دیوی اور فلم پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی خوشی کپور کو شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، خوشی کپور کنسرٹ میں شرکت سے قبل دبئی کے ایک لگژری ہوٹل میں اپنے دوست اورہان اواترامانی کے ساتھ پارٹی میں گئی تھیں۔
اورہان اواترامانی نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر اس کنسرٹ سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔
ان تصاویر میں خوشی کپور سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس اپنے دوست اورہان کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی تھیں جبکہ ویڈیوز میں وہ عاطف اسلم کے گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے بھی نظر آئیں۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں اور جہاں کہیں بھی گلوکار کے کنسرٹ کا انعقاد ہوتا ہے، موسیقی کے شائقین کی بہت بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔