خواتین کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ بھی بذریعہ ویڈیو لنک ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق 38 ویمن کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کا مقصد قومی خواتین کرکٹرز کے مطلوبہ فٹنس معیار کو برقرار رکھنا ہے،پیر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ 20 مئی تک جاری رہیں گے، پرون ہولڈ، بلغارین اسکاٹس، ورٹیکل جمپس اور پش اپس کی مدد سے کرکٹرز کی فٹنس آزمائی جائے گی۔
ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر خواتین کھلاڑیوں کےفٹنس ٹیسٹ افطاری کے بعد لیے جائیں گے، ان کے نتائج کا سنٹرل کنٹریکٹ پر کوئی اثر نہیں ہوگا، یاد رہے کہ اس سے قبل مینز کرکٹرز کے ٹیسٹ بھی آن لائن لیے گئے تھے۔