خلیل الرحمان کی نازیبا زبان سن کر صدمے میں ہوں، ماہرہ خان


کراچی: 

ماہرہ خان نے مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کی سماجی کارکن ماروی سرمد کے لیے استعمال کی گئی انتہائی نازیبا زبان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر میں صدمے میں ہوں۔

خواتین کے بارے میں متنازع بیانات دینے والے معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کے گزشتہ روز ایک شو کے دوران ماروی سرمد کے لیے استعمال کے گئے الفاظ اورنازیبا زبان نے سوشل میڈیا پر طوفان اٹھادیا ہے یہاں تک کہ خلیل الرحمان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی اس معاملے پر خاموش نہ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمرنے ٹی وی پر براہ راست ماروی سرمد کو گالی دیدی

اداکارہ ماہرہ خان نے خلیل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا جو کچھ میں نے ابھی سنا اور دیکھا اس پر حیران اور صدمے میں ہوں۔ ماہرہ خان نے خلیل الرحمان قمر کو بیمارقرار دیتے ہوئے کہا یہ آدمی ٹی وی پر بیٹھ کر عورتوں کی تذلیل کرتا ہے لیکن اسے پراجیکٹ پر پراجیکٹ مل رہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان’’ تم نے مَردوں کے سر شرم سے جھکادیے‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ٹاک شو کے دوران خلیل الرحمان قمر  اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان کافی گرما گرمی ہوگئی تھی اور اس دوران خلیل الرحمان قمر نے لائیو شو میں ماروی سرمد کے لیے انتہائی نازیبا استعمال کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں