بہاول پور: سول اسپتال میں دیکھ بھال کرنے والی خاتون نے خود کو نومولود کی نانی ظاہر کر کے بچے کو اغوا کرلیا۔
اے ایس پی بہاول پور محمد شعیب کےمطابق چک 34 کے رہائشی محمد منشا کے ہاں یکم فروری کو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جس میں سے ایک بچی پیدا ہوتے ہی انتقال کر گئی جب کہ دوسرا نومولود سول اسپتال کی نرسری میں زیرعلاج تھا جسے اسپتال سے ایک خاتون نے اغوا کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں
کراچی کے جہانگیر پارک میں والد کیساتھ تفریح کیلئے آنے والا بچہ اغوا
لاہور: گلشن اقبال پارک سے5 سالہ بچہ اغوا، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر
لاہور: جناح اسپتال کےگائنی وارڈ سے نامعلوم خاتون نوزائیدہ بچہ اغوا کرکے فرار
پولیس کے مطابق اغواکار خاتون نے اسپتال کاؤنٹرپر خود کو بچےکی نانی ظاہر کیا اور پھر اسے اپنے ساتھ لے گئی۔
اےایس پی محمد شعیب کا کہنا ہے کہ بچےکے اغوا کامقدمہ اس کے والدکی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمہ کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
مغوی کے والد کے بیان کے مطابق اغواکار خاتون نے خود کو غریب ظاہر کرکے بچےکی دیکھ بھال کی ذمہ داری لی تھی اور وہ 5 روز سے ان کے ساتھ تھی۔