خاتون اول بشریٰ بی بی نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا افتتاح کردیا

خاتون اول بشریٰ بی بی نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا افتتاح کردیا


وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ و خاتون اول بشریٰ بی بی نے صوفی ازم اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا افتتاح کردیا۔

خاتون اول بشریٰ عمران نے لاہور میں پاکستان کے پہلے صوفی ازم اور جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے علوم سے وابستہ ای لائیبریری میں شیخ ابوالحسن شازلی صوفی ازم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ان کی دوست فرح خان بھی موجود تھیں جبکہ تقریب میں ممتاز شخصیات اور طالبات نے بھی شرکت کی۔

خاتون اول نے لائبریری کے مختلف حصے دیکھے اور انہیں ائبریری میں رکھی گئی کتابوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

شیخ ابو الحسن شازلی ریسرچ سینٹر کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور یونیورسٹی فار ویمن، جامعہ نعمیہ اور محکمہ اوقاف کے ریسرچ سینٹر سے منسلک کرنے کیلئے  مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

اس موقع پر عالمی تعلیمی اداروں سے منسلک آن لائن پورٹل بھی متعارف کروایا گیا۔

شیخ ابو الحسن شازلی صوفی ازم اور ریسرچ سینٹر میں داخلے اوراسکالر شپ کے خواہش مند طلبہ کی رہنمائی کیلئے پورٹل بھی قائم کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں