حکومت کو فنکاروں کے بجلی کے بلوں میں رعایت دینی چاہیے: حمیرا چنا کا مطالبہ

حکومت کو فنکاروں کے بجلی کے بلوں میں رعایت دینی چاہیے: حمیرا چنا کا مطالبہ


پاکستانی معروف پلے بیک سنگر، گلوکارہ حمیرا چنا نے بھی بجلی کے ہوشربا بلوں پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے رعایت کا مطالبہ کیا ہے۔

حمیرا چنا کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ بجلی کے بلوں کے موضوع پر حکومت سے مخاطب ہیں۔

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو فنکاروں کا احساس کرنا چاہیے، سب کا احساس کرنا بہت ضروری ہے۔

حمیرا چنا کے مطابق مہنگائی کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں، وہ بھی عام شہریوں کی طرح پاکستان کی ایک ذمہ دار شہری ہیں، ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

گلوکارہ نے کہا ہے کہ ملک کے حالات اور فنکاروں کے حالات سے سب واقف ہیں، فنکاروں کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں، حکامِ بالا سے گزارش ہے کہ فنکاروں کے لیے تھوڑی رعایت کی جائے اور بلوں میں تھوڑا ریلیف دیا جائے۔

حمیرا چنا نے کہا ہے کہ بجلی کے بل آسمانوں سے باتیں کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ میرا بجلی کا 60 ہزار کا بل آیا ہے، صرف رات میں ایک اے سی چلتا ہے، دن کے اوقات میں بل کے ڈر اور خوف کے سبب اے سی نہیں چلاتی ہوں۔

اُن کا کہنا ہے کہ میں اپنے اخراجات بغیر کسی سپورٹ اور وظیفے کے چلا رہی ہوں مگر تھوڑا سا حکومت کو بھی فنکاروں کا خیال کرنا چاہیے، فن ہمارا اوڑھنا اور بچھونا ہے اور ہم اسی سے کماتے ہیں، فنکاروں کے حالات بھی ملک کی طرح ٹھیک نہیں ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں