کراچی:
اپنے بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے اپنے مخصوص دوستوں کو نوازنے کے لیے آٹے کا بحران پیدا کیا، حکومت کے گودام آٹے سے بھرے ہوئے ہیں مگر عام آدمی کو سپلائی نہیں دی جارہی، پی ٹی آئی کی حکومت گندم کے بحران کی ذمہ دار ہے۔
بلاول نے کہا کہ عمران خان کے نوٹس لینے سے کام نہیں چلے گا، سلیکٹڈ وزیراعظم بری طرح ناکام ہوچکا ہے، بلوچستان میں آٹے کے بحران نے سنگین مسائل پیدا کردئیے اور عمران خان دعوے کرنے سے باز نہیں آرہے، خیبرپختونخوا کو آٹے کی سپلائی پانچ دنوں سے بند ہے اور صوبے کے وزیر عوام کو فائن آٹا نہ کھانے کے مشورے دے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ گیس اور بجلی مہنگا کرنے سے بنیادی ضروریات کی تمام اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہورہی ہیں ملک میں آج تاریخ کی مہنگی ترین قیمت پر آٹا فروخت ہورہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔