حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!

حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!


سابق کپتان محمد حفیظ نے کوئٹہ میں شیڈول 5 فروری کو نمائشی میچ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ منتظمین کی دعوت پر ایک اچھے مقصد کے لیے ہونے والے اس میچ کا حصہ بننے کے لیے کوئٹہ جارہا ہوں اور میچ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر رائے بھی دوں گا

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کمنٹری کروں گا یا نہیں، ابھی اس بارے میں کوئی پلاننگ نہیں کی البتہ صرف کوئٹہ کے نمائشی میچ میں کمنٹری کرنے کی حامی بھری ہے۔

نمائشی میچ کیلئے محمد حفیظ کے ساتھ اس میچ کے لیے طارق سعید، علی یونس اور عقیل ثمر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب پی ایس ایل سے قبل کوئٹہ میں شیڈول گلیڈی ایٹرز اور زلمی کے درمیان میچ کیلئے نسیم شاہ سمیت دیگر کرکٹرز کی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) سے وطن واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ نمائشی میچ کیلئے بگٹی اسٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں