قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چاہے میرا دن کتنا ہی برا کیوں نہ گزرے لیکن صرف ایک چھوٹی سی خوشی سب کچھ ٹھیک کردیتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال قومی کرکٹر حسن علی بھارتی لڑکی سامعہ خان سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھے، نکاح کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں دونوں فیملیز کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔