حسن شہریار یاسین کو ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ کے کونسے دو کردار پسند آئے؟

حسن شہریار یاسین کو ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ کے کونسے دو کردار پسند آئے؟


بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز’ہیرا منڈی‘ ریلیز کے بعد سے ہی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

پاکستانی اداکار اور دیگر مشہور شخصیات بھی اس ویب سیریز میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں کیونکہ اس کی کہانی پاکستان کے شہر لاہور سے جڑی ہوئی ہے۔

حال ہی میں مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے اس ویب سیریز کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

حسن شہریار یاسین نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے یہ سوال پوچھا گیا کہ’اگر اُنہیں اس سیریز میں کام کرنے کا موقع ملتا تو وہ کونسا کردار ادا کرنا پسند کرتے؟‘

اُنہوں نےکہا کہ میں اس ویب سیریز میں تاجدار کے والد کا کردار ادا کرتا کیونکہ اس کردار کے کئی پہلو ہیں بھلے ہی اس کردار کو اسکرین ٹائم کم ملا لیکن پھر بھی یہ کردار نے اتنا متاثر کُن ہے کہ اسے کوئی بھول نہیں سکتا۔

حسن شہریار یاسین نے مزید کہا کہ دوسرا کردار جو میں ادا کرنا پسند کرتا  وہ نواب کا ہے کیونکہ کردار میں بھی ٹوئسٹ تھے جیسے کہ وہ بیبو جان کو چھوڑ کر کسی دوسری عورت کے پاس جاتا ہے اور پھر اسے کے سامنے بھی بالکل ویسی ہی محبت دکھاتا ہے جیسی بیبو جان کے سامنے دکھاتا ہے اور آخر میں اپنی محبت کو خاندانی اقدار کی وجہ سے چھوڑ دیتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ یہ تبصرے کر رہے ہیں کہ سیریز میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کہانی کو بہت بہتر انداز میں فلمایا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں