حریم شاہ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی خواہش کا اظہار کردیا


پاکستان کی متعدد سیاسی شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اب  بین الاقوامی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنانا چاہتی ہیں۔

 ہمیشہ تنقید کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی گزشتہ برس دفتر خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تنازع کھڑا ہوا تھا اس کے بعد کبھی سیاسی شخصیت اور کبھی کرکٹرز سے متعلق ان کی ٹوئٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔

اب حریم شاہ کی حالیہ ٹوئٹ کے مطابق انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Hareem Shah@_Hareem_Shah

Hello @realDonaldTrump, i’m a TikTok Star from Pakistan. Are you interested in making a TikTok video with me?

508 people are talking about this

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ ویڈیو بنانےکی بھی خواہش ظاہر کی۔

حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟’۔

حریم شاہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سےان کا خوب مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ نے ٹوئٹر پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مجھے ایک مقبول ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن 2020 کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں