بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور جوڑی دیپ ویر، جلد والدین بننے والے ہیں، حال ہی میں انہیں قومی فرائض کی انجام دہی کرتے دیکھا گیا۔
بھارت میں اس وقت لوک سبھا کے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کی یہ فنکار جوڑی بھی ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچی تو فوٹو گرافرز نے ان کو یہاں بھی نہ چھوڑا۔
ویسے بھی جب سے اداکارہ نے اپنے حمل سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے یہ جوڑی میڈیا کی نظروں اور سرخیوں میں رہتی ہے۔
فلم ’پدماوت‘ کے اداکاروں دیپیکا اور رنویر سنگھ کی گزشتہ روز ایک ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جوڑی ووٹ ڈالنے کے لیے ایک ساتھ پولنگ اسٹیشن پر پہنچی ہے۔
ویڈیو میں دیپیکا نے ڈھیلی ڈھالی سفید رنگ کی شرٹ، جینز اور آرام دہ جوتا پہنا ہوا ہے جبکہ رنویر سنگھ نے بھی اہلیہ کے ساتھ میچنگ کی ہوئی ہے۔
اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس جوڑی کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کی ڈریم گرل، دیپیکا پڈوکون سے متعلق بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ اداکارہ حمل سے نہیں ہیں بلکہ وہ سروگیسی کے ذریعے ماں بننے جا رہی ہیں۔
دیپیکا کی حالیہ تصاویر پر بھی اس متعلق صارفین کے کمنٹس جاری ہیں، کوئی ان کے لباس کو نوٹ کر رہا ہے تو کوئی ان کی چال پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔