حارث رؤف ڈیبیو سے اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر

حارث رؤف ڈیبیو سے اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر


لاہور: قومی کرکٹ کے جارح مزاج فاسٹ بولر حارث رؤف ڈیبیو سے وائٹ بال کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے پاکستانی بولر بن گئے۔

حارث رؤف ڈیبیو سے اب تک وائٹ بال کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے پاکستانی بولر ہیں، پیسر نے جنوری 2020 میں بنگلادیش کیخلاف لاہور میں ٹی20 میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اب تک 71 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

حارث مختصر فارمیٹ میں 42 اور ون ڈے میں 29 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ اس عرصے میں شاہین شاہ آفریدی نے 55 اور شاداب خان نے 37 پلیئرز کو پویلین بھیجا۔


اپنا تبصرہ لکھیں