جیک ما اور علی بابا فاؤنڈیشن پاکستان سمیت 10 ممالک کو طبی سامان عطیہ کریں گی


کراچی: جیک ما فاؤنڈیشن اور علی بابا فاؤنڈیشن نے COVID-19 کے خلاف عالمی جنگ میں مدد کے لیے ایشیا کے 10 مزید ممالک کو انتہائی ضروری طبی سامان عطیہ کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان، بنگلا دیش، کمبوڈیا، لاؤس، مالدیپ، منگولیا، میانمار، نیپال، پاکستان اور سری لنکا کی حکومتیں دونوں فاؤنڈیشنز سے مجموعی طور پر 1.8 ملین ماسکس، دو لاکھ 10 ہزار COVID-19 ٹیسٹ کٹس، 36 ہزار حفاظتی ملبوسات سمیت ضروری میڈیکل آلات اور سازوسامان جن میں وینٹی لیٹرز اور تھرمو میٹرز شامل ہیں، وصول کریں گی۔

جیک ما نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے فاؤنڈیشن کے تازہ ترین اعلان میں کہا کہ ہم ایشیاکے 10 مزید ممالک میں ہنگامی سازوسامان عطیہ کریں گے، تیزی سے ڈلیوری آسان نہیں ہے لیکن ہمیں اسے مکمل کرلیں گے۔

قبل ازیں اس ہفتے دونوں فاؤنڈیشنز نے ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور فلپائن کے لیے طبی ساز وسامان کے عطیہ کا اعلان کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں