جیمز اینڈرسن نے شُبمن گِل کے ساتھ ہونے والی گرما گرمی بیان کردی

جیمز اینڈرسن نے شُبمن گِل کے ساتھ ہونے والی گرما گرمی بیان کردی


انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے بھارتی بیٹر شُبمن گِل کے ساتھ ہونے والی گرما گرمی بیان کردی۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں جیمز اینڈرسن اور شُبمن گِل کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

اس میچ میں جیمز اینڈرسن نے شُبمن گِل کو آؤٹ کر کے اپنے کیریئر کی 699 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی تھی اور بعدازاں انہوں نے 700 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

میچ کے دوران بھارتی بیٹر سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں جیمز اینڈرسن نے بتایا کہ میں نے شُبمن گِل سے کہا کہ کیا آپ بھارت سے باہر رنز بناتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ یہ ریٹائر ہونے کا وقت ہے۔

جیمز اینڈرسن نے بتایا کہ بھارتی بیٹر کے اس جواب کے بعد اگلی 2 گیندوں کے بعد میں نے اسے آؤٹ کردیا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں