جی 20 نے غریب ممالک کی قرض واپسی معطل کردی


اسلام آباد: ین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کو فنڈز فراہم کرنیوالے امیر ممالک کے گروپ جی 20 ممالک نے غریب رکن ممالک کے ذمہ یکم مئی 2020 کو واجب الادا قرضوں کی واپسی معطل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے جی 20 ممالک نے غریب و پسماندہ ممالک کے دوطرفہ قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کی اجازت دینے کا خیرمقدم کیا ہے،اس ضمن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک گروپ کی طرف جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق جی 20 ممالک نے غریب ممبر ممالک کے ذمہ یکم مئی 2020 کو واجب الادا قرضوں کی واپسی معطل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں