جھریوں کو دور کرنے والے کبھی انجکشن نہیں لگوائے، سلمیٰ ہائیک

جھریوں کو دور کرنے والے کبھی انجکشن نہیں لگوائے، سلمیٰ ہائیک


ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے کہا ہے کہ جھریوں کو دور کرنے والے کبھی بوٹوکس انجکشن نہیں لگوائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 56 سال کی عمر میں بھی دلکش اور حسین نظر آنے سے متعلق سلمیٰ ہائیک نے کہا کہ اس کا انجیکشن یا سرجری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی بوٹوکس استعمال کیا ہے جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے اپنی حیرت انگیز خوبصورتی کی تفصیلات بتائیں جو ان کی عمر کو جھٹلاتی ہیں۔

اس حوالے سے سلمیٰ ہائیک نے کہا کہ میرے جسم میں صحت کے بہت سے مسائل اور چیزیں ہیں اور میں نے ایک  عجیب طریقہ یا انداز اپنایا ہوا ہے جسے میں بدلتی رہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس پریکٹس کو گھنٹوں کر سکتی ہوں کیونکہ وقت میرے لیے اہم نہیں۔

ادکارہ نے کہا کہ یہ ذہنی اور جسمانی پریکٹس خاموش نہیں بلکہ توانائی محسوس کرنے کا نام ہے جو آپ کے اندر مختلف احساسات اور جذبات پیدا کرتی ہے، اس لیے میں بہت سی فریکوئنسی مشینیں استعمال کرتی ہوں۔

سلمیٰ ہائیک نے مزید کہا کہ کبھی کبھی جب میں ذہنی اور جسمانی ورزش کر رہی ہوتی ہوں اور کمرے سے باہر آتی ہوں تو لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تم دوبارہ 20 سال کی نظر آ رہی ہو اور جب میں تھوڑی دیر کے لیے ایسا نہیں کرتی تو چہرہ سمیت پورا جسم ڈھلنا شروع ہوجاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں