بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے گھر میں موجود خفیہ کمرے کے بارے میں بتادیا۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں اداکارہ نے مداحوں کو اپنا چنئی کا گھر اندر سے دکھایا۔
اس دوران جھانوی کپور نے گھر کے مختلف حصوں کی سیر کرواتے ہوئے اپنے والد بونی کپور کا دفتر دکھایا۔
اس کے بعد انہوں نے اپنا کمرہ، جم دکھایا اور ایک خفیہ کمرے کا زکر کیا اور کہا کہ میں نہیں جانتی کہ اس کمرے میں کیا ہے۔
اداکارہ نے بنگلے میں بنی ایک خاص دیوار بھی دکھائی جس پر ان کے اہلخانہ کی مختلف تصاویر آویزاں تھیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے بمبئی کے علاقے بیندرا میں ایک نیا ڈوپلیکس گھر خریدا تھا، جو کہ یونین پارک روڈ پر واقع کوبیلیسک بلڈنگ میں ہے۔
یہ ڈوپلیکس ہاؤس پہلی اور دوسری منزل پر قائم دو اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے، جس میں ایک پرائیویٹ گارڈن ، سوئمنگ پول اور پہلے سے ہی پارک شدہ 5 گاڑیاں شامل ہیں۔
جھانوی کپور نے اپنا نیا گھر 65 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا جبکہ پاکستانی کرنسی کے مطابق اس گھر کی قمیت 1 ارب سے زائد ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں میں یہ اداکارہ کا تیسرا رئیل اسٹیٹ معاہدہ ہے۔