جوکووک کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں


بلغراد: 

 کورونا وائرس اسکینڈل کے بعد سرب ٹینس پلیئر نووک جوکووک کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔

نووک جوکووک نے وبا کے باوجود نمائشی ٹینس ایونٹس کا انعقاد کیا تھا جس کی وجہ سے ان سمیت اہلیہ اور کئی کھلاڑی بھی وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

اگرچہ جوکووک نے معافی مانگ لی تاہم انھیں بدستور لوگوں کے غصے کا سامنا اور موت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ایک دیوار پر بھی اس حوالے سے تحریر لکھی پائی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں