جوائنٹ فیملی کا تجربہ، سنیتا مارشل اور حسن احمد ایک دوسرے کے مخالف

جوائنٹ فیملی کا تجربہ، سنیتا مارشل اور حسن احمد ایک دوسرے کے مخالف


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف جوڑی اداکارہ و سُپر ماڈل سنیتا مارشل اور اداکار حسن احمد نے جوائنٹ فیملی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا، ایک نے حمایت کی جبکہ دوسرے نے مخالفت۔

حال ہی میں فنکار جوڑی سنیتا مارشل اور حسن احمد نے ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی کے علاوہ اپنے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ کے حوالے سے بات کی۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ کے تناظر میں بات کرتے ہوئے میزبان نے ان سے جوائنٹ فیملی کے حوالے سے سوال کیا اور ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔

میزبان کے سوال پر سنیتا مارشل نے مشترکہ خاندان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی والدین کا صرف ایک ہی بیٹا ہے تو پھر جوائنٹ فیملی کا تصور ٹھیک ہے لیکن اگر ’بے بی باجی‘ کی طرح کسی کا خاندان بڑا ہے تو پھر جوائنٹ فیملی میں نہیں ہونی چاہئے، کسی بھی جھگڑے سے بچنے کے لئے بہتر ہے کہ تمام بیٹوں کو الگ ہوجانا چاہئے۔

تاہم ان کے شوہر اور اداکار حسن احمد اپنی اہلیہ سنیتا مارشل کی رائے سے اتفاق تو کیا تاہم انہوں نے کہا کہ مشترکہ خاندان سے خوبصورت کوئی چیز نہیں۔

حسن احمد نے کہا کہ اگر خاندان چھوٹا ہو تب بھی جوائنٹ فیملی میں مسلئے آتے ہیں تاہم یہ بچوں اور والدین دونوں پر انحصار کرتا ہے کہ وہ اسے کس طرح سلجھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ فیملی میں اگر رہنا ہے تو ہر ایک کو کوشش کرنی پڑے گی۔ والدین کو بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیوں کو اپنانا ہوگا۔

ان کے مطابق ہمارے بچے موجودہ دور کے ہیں جبکہ ہم پچھلے دور کے، بدلتے وقت کے ساتھ بہت سی چیزیں بدل جاتی ہیں لیکن اگر والدین بھی بدلتے دور کے ساتھ خود کو بدلیں تو بچوں کے لئے بھی ان کے ساتھ چلنا آسان ہوجاتا ہے۔

حسن احمد نے ذاتی تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں والدین کے ساتھ رہنا بہت مددگار ثابت ہوا ہے کیونکہ ہم دونوں کام کرتے ہیں اور زیادہ تر گھر سے باہر رہتے ہیں اس دوران وہ ہمارے بچوں پر نظر رکھتے اور ان کا خیال رکھتے ہیں اس لئے میرے خیال میں جوائنٹ فیملی بہتر ہے، اگر گھر کے تمام افراد اس کے لئے کوشش کریں تو اس سے خوبصورت کوئی چیز نہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں