جنوبی کوریا، جرمنی،یونان، روس میں عالمی وبا کا شدید حملہ


جنوبی کورویا، جرمنی، یونان اور روس میں کورونا صورتحال بگڑنا شروع ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں مسلسل دوسرے روزکورونا کے500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ،جنوبی کوریا میں اسپتالوں میں مریضوں کیلئے بستر کم پڑ گئے۔

جرمنی میں 22 ہزار سے زائد نئے کیسز کےبعد مجموعی تعداد10 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔جرمنی میں کورونا پابندیاں مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

یونان میں لاک ڈاؤن میں  7 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے جب روس میں گھر پر رہنے کی ہدایت پر عمل درآمد جاری ہے۔

برطانیہ اورفرانس کا کورونا پابندیوں میں نرمی کاعندیہ دیا ہے۔امریکا میں تھینکس گیونگ ڈے پرنیویارک میں سالانہ پریڈ کا محدود پیمانے پرانعقاد کیا گیا۔نیویارک کے شہریوں نے شرکت کے بجائےٹی وی پر پریڈ دیکھی۔

جاپان میں کورونا وبا کی وجہ سے نئے سال کا ایونٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

دنیابھر میں کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ13 لاکھ8 ہزار613 ہوگئی ہے۔ کورونا سے اموات کی تعداد 14 لاکھ37 ہزار840  اور  کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد 4 کروڑ23 لاکھ96 ہزار651ہوگئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں