دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے خوف کے دوران جنوبی ایشیائی نژاد امریکی کامیڈین حسن منہاج نے مداحوں کے ساتھ ایک اچھی خبر شیئر کردی۔
کامیڈین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
جبکہ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بیٹے اور اہلیہ کے ہمراہ ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی۔
حسن منہاج نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایسے خطرناک وقت میں بھی بہت سے خوبصورت لمحات موجود ہیں، منہاج فیملی بڑھ رہی ہے‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اہلیہ بینا کے مطابق ان کی فیملی اس سے زیادہ نہیں بڑھے گی، لیکن کون جانتا ہے آگے کیا ہوگا‘۔
حسن منہاج نے اپنے کالج کے دنوں سے کامیڈی کا آغاز کیا، 2008 میں انہیں ’بہترین کامیڈین‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔
2009 میں انہوں نے امریکا کے نشریاتی چینل ‘این بی سی’ کے ایک شو میں کامیڈی کی، 2016 میں انہیں ریڈیو کے لیے کیے گئے اپنے ایک شو کے باعث شہرت ملی۔
وہ نیٹ فلکس کے کئی شوز کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔