جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں لائٹس اور کرسیوں کی تنصیب کا کام شروع

جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں لائٹس اور کرسیوں کی تنصیب کا کام شروع


پاکستان اسپورٹس بورڈ نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں لائٹس اور کرسیوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔

پاکستان نے 6 جون کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ٹو میں جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں سعودی عرب کی میزبانی کرنی ہے جس کے لیے پی ایس بی نے جناح اسٹیڈیم میں نئی لائٹس نصب کرنا شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں 225 لائٹس نصب کی جائیں گی جو فیفا قوانین کے عین مطابق ہوں گی۔

اس کے علاوہ 300 سے زائد نئی کرسیاں بھی وی آئی پی انکلوژرز میں لگائی جائیں گی، اےایف سی وفد میچ سے قبل جناح اسٹیڈیم کا جائزہ لینے آئے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں