جمائما کا پاکستانیوں کیلئے ’خصوصی‘ پیغام

جمائما کا پاکستانیوں کیلئے ’خصوصی‘ پیغام


عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی اسکرین رائٹر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کے لیے ’خصوصی‘ پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے حوالے سے پیغام جاری کیا اور لکھا کہ میری فلم واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟ پاکستان میں ریلیز ہو گئی ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کی سنسنی خیز اداکاری دیکھیں۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم 24 فروری کو ریلیز ہوئی تھی لیکن فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔

پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے جمائما کو ان کی فلم پر  مبارکباد دیتے ہوئے سوال کیا تھا کہ پاکستان میں یہ کب ریلیز کی جائے گی؟

جمائما گولڈ سمتھ نے کہا تھا کہ میری فلم کو 3 مارچ پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں